کراچی: گلستان جوہر میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

کراچی: گلستان جوہر میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رینجرز کی گاڑی پر حملہ کیا اور جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ حملے کی وجہ سے ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

کراچی: لیاری میں منہدم عمارت کے ملبے سے22 لاشیں نکال لی گئیں

ہم نیوز کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رینجرز کی گاڑی پر کریکر سے حملہ کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلستان جوہر کے بلاک 5 میں کریکر سے حملہ اس وقت کیا گیا جب رینجرز اہلکاروں نے اپنی گاڑی کو ایک پنکچر کی دکان پہ روکا تھا۔

علاقہ پولیس کے مطابق رینجرز کی گاڑی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے500 سے تجاوز کر گئی

ہم نیوز کو پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔ علاقہ پولیس وہاں موجود افراد سے بھی معلومات اکھٹی کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں