طیارہ حادثہ: نعشوں کی شناخت، نادرا کی ٹیم پہنچ گئی

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ: تحقیقات کا آغاز کردیا

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے نادرا کی خصوصی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔

طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 86 ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق اس کی تصدیق حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے کی ہے۔

ذرائع  نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے  زیادہ تر افراد کی نعشوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پہ لگنے والی آگ اور وہاں موجود تپش کی وجہ سے میتوں کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل

ذرائع کے مطابق نادرا کی خصوصی ٹیم جاں بحق افراد کے انگوٹھوں کی مدد سے ان کی شناخت کو ممکن بنانے کے عمل میں مدد دینے کے لیے پہنچی ہے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں نادرا ترجمان نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تین افراد کے انگوٹھوں کے نشانات لیے گئے تو ان میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے۔

طیارہ حادثہ: چھ میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں

ذرائع کے مطابق نادرا کی خصوصی ٹیم پوری کوشش کرے گی کہ نعشوں کی شناخت مکمل کرلی جائے لیکن اگر دشواری کا سامنا ہوا تو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے میتوں کی شناخت کی جائے گی۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیموں نے نعشوں سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز لے لیے ہیں۔

طیارہ حادثہ: حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے حادثے کے کچھ دیر بعد اسپتال میں ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ ڈی این اے سیمپلنگ کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں