آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات


اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن عمل کیلئے خیرسگالی کے جذبے کے طور پرتعاون کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و سیکیورٹی پر پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

مزید پڑھیں: امریکہ قیدیوں کے تبادلے کی بات پر قائم ہے، زلمے خلیل زاد

خیال رہے کہ اس سال 31 جنوری کو  زلمے خلیل زاد  نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس وقت جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق خطے میں امن کے حصول کے لیے زلمےخیل زاد نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں