اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی وائرل تصویر پر تبصرے

اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی وائرل تصویر پر تبصرے

فوٹو: ٹوئٹر


اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے منظر صہبائی کی اہلیہ ثمینہ احمد کے ساتھ پیار بھری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو مداحوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کئے ۔ 

تصویر میں ثمینہ احمد اور منظر صہبائی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے، لبوں پر خوبصورت مسکراہٹ سجائے ساتھ بیٹھے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Say Masha’Allah ?❤ #SaminaAhmed #ManzarSehbai #PakCelebz #Pakistanicelebrities #EntertainmentPopcorn

A post shared by Entertainment popcorn (@entertainment_popcorn_offical) on

منظر اور ثمینہ کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ان کے مداحوں نے اس خوبصورت اور باوقار جوڑی کے لیے نیک خواہشات پر مبنی پیغامات دیے۔

ایک صارف نے لکھا اللہ تعالیٰ انہیں خوش رکھیں۔ آمین

کائنات نامی صارف نے لکھا کہ مجے یہ جوڑی بہت پسند ہے۔

حرا صدیقی نے لکھا اللہ تعالیٰ نظرِ بد سے بچائیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی جوڑی کتنی پیاری ہے، واقعی پیار عمر نہیں دیکھتا۔

شاندانہ نے لکھا ماشااللہ قابلِ تعریف جوڑی ہے ثمینہ اور صہبائی کی۔

خیال رہے کہ قریباً ایک ماہ قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔

70 سال سے زائد عمر رکھنے والے مںطر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔

ثمینہ احمد نے ان گنت یادگار ٹی وی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے شادی کرلی

دوسری جانب مںظر صہبائی ڈرامہ الف، فلم بول اور ماہ میر میں اپنی اداکاری کا لوہا دنیا منواچکے ہیں۔ منظرصہبائی نے عمیرہ احمد کے لکھے گئے مقبول ڈرامے’الف‘ میں عبدالعلیٰ کا کردار بھی نبھایا۔

سال 2011 میں فلم بول سے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے منظرصہبائی لکس اسٹائل ایوارڈز اور سارک فلم ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

ثمینہ احمد بھی الف نون، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، میرے ہمدم میرے دوست اور آنگن سمیت متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہیں سینیئر آرٹسٹ کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں