راولپنڈٰی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی شہری36سالہ یاسمین شہید اور 8سالہ عتیبہ ظاہرشدید زخمی ہوگئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجرجنرل بابر افتخار کا کہنا کہ بھارتی فوج نے جندروٹ اورکھوئی رٹہ سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ فائرنگ سے زخمی بچی کو فوری طور پر قریبی طبی مرکزپہنچا دیا گیا ہے۔