اسٹاک مارکیٹ : 100 انڈیکس میں 491 پوائنٹس کی کمی

stock-exchange

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 491 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 806 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 599 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 32 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 491 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 32,314 کی سطح پر بندا ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 94,386,455 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں  میں 4,721,701,45 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آل کراچی تاجراتحاد نے آن لائن بزنس سے متعلق ایس او پیز کو مسترد کر دیا

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 44 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر ملاجلا رحجان دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 831 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا اختتام 667 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار499 کی سطح پر ہوا تھا۔

منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں1076 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں صرف41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں