کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار


کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یوعرفان بہادر نے بتایا ہے کہ ملزمان سےاسلحہ،موٹرسائیکلیں اورمنشیات برآمد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے مومن آباد میں  مبینہ پولیس مقابلہ  کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ نے دعویِٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس کی طرف سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کے پیش نظر جاری لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کراچی پولیس کی کارروائیاں کی گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق  اب تک پورے شہر میں 3 ہزار 649 افراد کو گرفتار کر کے ایک ہزار 286 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے جمعے کو کورونا لاک ڈاون کے باعث جمعہ کے اجتماع کرنے سے روکنے پر کراچی کے علاقے پیرآباد میں مشتعل عوام نے پولیس پر حملہ کر کے خاتون ایس ایچ او کو زخمی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے تاجروں کو کل مارکیٹیں کھولنے سے منع کردیا

حکام کے مطابق پولیس اور نمازیوں کے درمیان تصادم جامع مسجد اورنگی ٹاون فرنٹیئر کالونی میں ہوا تھا۔ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پر تشدد کیا جس میں خاتون ایس ایچ او شرافت خان زخمی ہوگیئ تھیں۔ خاتون ایس ایچ او سندھ حکومت کی پابندی پر عملدرآمد کروا رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں