سعودی عرب: موسلا دھار بارش، شاہراہوں پہ پانی جمع

سعودی عرب: موسلا دھار بارش، شاہراہوں پہ پانی جمع

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، بریدہ، القصیم، حفر الباطن اور حائل سمیت دیگر شہروں وعلاقوں میں تیز موسلا دھار بارش ہوئی ہے جب کہ کچھ علاقوں سے ژالہ باری کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

سعودی عرب کا پاکستانیوں کے ویزوں کی مدت بڑھانے کا اعلان

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارش کے سبب اہم شاہراہوں پہ پانی جمع ہو گیا ہے جب کہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے نجران ریجن اور طائف میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ شدید بارش کے باعث نجران، خباش، حبونہ کمشنریوں، بئرعسکر، الحصینیہ، المنتشراور المجمعہ میں پورا علاقہ جل تھل ہو گیا ہے۔

طائف میں ہونے والی بارش کے سبب الھدا اورالکرروڈ احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کے 1122 نئےمریضوں کی تصدیق

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے دن بھی سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 


متعلقہ خبریں