طاہرالقادری کی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کورونا وائرس کے سبب لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ لوگ صورتحال معمول پر آنے تک گھرو ں میں رہیں۔

ڈاکٹرطاہر القادری نے نوجوانوں کو وقت ضائع کیے بغیرموقع سے فائدہ اٹھا کرمطالعہ کرنے کی تلقین کی ہے۔

سربراہ منہاج القرآن نے لکھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات قائم رکھیں اور انفرادی طور پر ہر شخص اس موقع پر وقت کابہترین استعمال کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں