اسلام آباد: کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کی مدت میں 5 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن کا وقت 15 اپریل تک بڑھادیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 4 لاکھ8ہزار سے زائد افراد رجسٹر
ذرائع کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس میں ساڑھے 8 لاکھ افرادرجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم نے طبی شعبے سے منسلک نوجوانوں سے کورونا ٹائِگرز فورس میں شمولیت کی درخواست۔ وزیراعظم کا نوجوانوں کی جانب سے پروگرام میں شمولیت پراظہارتشکر۔
وزیراعظم کی مزید نوجوانوں سے کورونا ٹائیگرز فورس کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کواس وقت زیادہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی ضرورت ہے۔ طبی شعبہ سے منسلک نوجوان زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کرائیں۔
