شہباز گل: پی پی کو کورونا پر سیاست سے گریز کا مشورہ

گورنر سندھ کا دورہ اسلام آباد معمول کے مطابق ہے، شہباز گل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر سیاست سے گریز کریں۔

چیف جسٹس کا کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولتوں پر از خود نوٹس

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے ’’آپ کے مطابق آپ کے پاس چھ ہزار کٹس موجود ہیں‘‘۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس کے معنی یہ ہوئے کہ آپ روزآنہ 700 ٹیسٹس کرسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق حکومت سندھ کو دو دن قبل بتادیا تھا کہ 20 ہزار کٹس اور45 اسپتالوں کو سامان کل تک صوبائی حکومت کو مل جائےگا۔

کورونا کٹس کی درآمد میں وفاق رکاوٹ ہے، شیری رحمان

ہم نیوز کے مطابق پی تی آئی رہنما شہبازگل نے پی پی رہنماؤں کو کورونا وائرس پر سیاست سے گریز کو مشورہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں