سندھ حکومت نے تاجروں کو کل مارکیٹیں کھولنے سے منع کردیا


کراچی: حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تاجروں کو کل مارکیٹیں کھولنے سے سختی سے منع کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹ کھولنے کا اعلان شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق جو پابندی کی خلاف ورزی کرے گا وہ نتائج بھگتے گا۔ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں مصروف ہیں، ہمیں دیگر مسائل میں نہ الجھایا جائے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی لاک ڈاون کا مطالبہ کر دیا

سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ بلیک میل کرنے والے تاجروں کا بائیکاٹ کرے۔

خیال رہے کہ کراچی کی چند تاجر تنظیموں نے صوبائی حکومت سے مارکیٹین کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں