اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1208 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی  اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کاروباری سرگرمیوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 23 پوائنٹس پر ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 28 ہزار 526 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام 29 ہزار231 کی سطح پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 45,205,323 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,318,160,399 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک مؤخر کرنے کی منظوری دے دی

دنیا بھر میں کورونا وبا کی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی گزشتہ ماہ سے مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار کی سطح سے گر کر 28 ہزار پر پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں