حکومت کورونا کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیر داخلہ

جلد حملے کےماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے، وزیرداخلہ اعجازشاہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،عوام کے بھرپورتعاون کےبغیر کورونا کےخلاف جنگ جیتی نہیں جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر سے اپنےآپ کو اور دوسروں کی زندگیوں کومحفوظ بنا سکتے ہیں۔ پاکستان میں صورتحال کئی ممالک سے بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائےجا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے لوگوں سےاپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنےگھروں میں رہیں اورغیرضروری سفرسے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ پرہجوم جگہوں پرہرگزنہ جائیں اوراپنےہاتھ 20 سیکنڈز تک اچھی طرح دھوئیں۔


متعلقہ خبریں