پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز: میچ شروع ہونے کا وقت تبدیل

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹوں کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یکم سے تین اپریل تک منعقد ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچز کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پہلا ٹی 20 میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سےرات 8 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا مقابلہ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

ساڑھے نو سال بعد کراچی لوٹنے والی بین الاقوامی کرکٹ کے مقابلے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کئے جائیں گے۔

پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے ان اطلاعات کی تردید کر دی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑی پاکستان نہیں آر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی نہیں آ رہے وہ ٹی 20 کرکٹ نہیں کھیلتے۔

ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی ناکام ہوچکا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ممکن ہوا ہے۔ کراچی پھر سے زندہ شہر بنتا جا رہا ہے، جہاں کوئی خوف نہیں۔

پاکستان کے دورے پر آنے والی ویسٹ انڈین ٹیم یکم، دو اور تین اپریل کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔ سیریز کے لئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل ختم ہونے والے پی ایس ایل تھری میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر تین نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یکم اپریل کو پہلے میچ کے لئے ویسٹ انڈین ٹیم آج ہفتے کی شام کراچی پہنچے گی۔

پاک، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوینٹی سیریز کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کےاطراف چھ ہزارسےزائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔


متعلقہ خبریں