نسٹ کو کارڈیک اسٹنٹ بنانے کا لائسنس جاری

نسٹ کو کارڈیک اسٹنٹ بنانے کا لائسنس جاری

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نسٹ کو کارڈیک اسٹنٹ بنانے کا لائسنس جاری کر دیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لائسنس جاری کرنے سے اسٹنٹس کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور مقامی طور پر اسٹنٹ کی تیاری سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار بین الاقوامی معیار کے مطابق اب اسٹنٹ ملکی سطح پر بنائے جا سکتے ہیں جبکہ ڈریپ میں اصلاحات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

گزشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں معلومات بھی بہترین ہتھار ہے۔ ہمیں عوام تک درست معلومات پہنچانی ہے تاکہ عوام باخبر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس کہاں کہاں کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟  

ان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں 10 فیصد سے زیادہ طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے اسی لیے پاکستان میں طبی عملے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں