خیبرپختونخوا: 65 مشتبہ کورونا کیسز میں سے 33 کلیئر

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا محکمہ صحت کی  جانب سے کورونا وائرس کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق  صوبے میں اب تک 65 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 33 کیسز کلیئر قرار دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

اس کے مطابق پشاور میں 18 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 14 کلیئر قرار دیئے گئے، ڈی آئی خان سے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 15 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے بچاؤ: ہم نیٹ ورک نے ذمہ دارانہ اقدام اٹھا لیے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مردان سے 5، چارسدہ سے 2، لوئر دیر سے 1، ایبٹ آباد سے 6، صوابی سے 5، سوات سے 3، باجوڑ سے 1 اور ضلع کرم سے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کورونا سے متعلق تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کر لیا۔

صوبائی وزیر صحت، مشیر اطلاعات، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں