کورونا وائرس: تاج محل اور مجسمہ آزادی بند

کورونا وائرس: تاج محل اور مجسمہ آزادی بند

فائل فوٹو


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکہ میں مجسمہ آزادی اور بھارت میں تاج محمل کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

امریکہ کی علامت سمجھاجانے والا مجسمہ آزادی  کو بھی سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ تانبے کا بنا ہوا  مجسمہ آزادی نیو یارک کے جزیرے ایلس کی بندرگاہ پر  1886سے نصب  ہے  جو دنیا بھر میں امریکہ کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کوونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرمشہور سیاحتی مقام کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

محبت کی نشانی تاج محل کو بھی بند کردیا گیا ۔  بھارت نے آگرہ کے  تاج محل کو 31 مارچ تک  سیاحوں کیلئے بند کر دیا ہے ۔دیگر سیاحتی مقامات بھی 31مارچ تک سیاحوں کیلئے بند کر دئیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب امریکی ریاست فلوریڈا اور پیرس کے ڈزنی ورلڈ کو بھی 15 مارچ سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سرکاری عمارتوں میں یکم اپریل تک عوامی داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان عمارتوں میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی وہ تمام عمارتیں شامل ہیں جہاں پر کانگرس کے ارکان اور ان کا عملہ کام کرتا ہے۔

چین اور نیپال کے درمیان دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

نیپال اور چین کی حکومتیں کوہ پیماؤں میں مقبول اس عظیم چوٹی پر جانے والے مہم جوؤں کو اپنے اپنے ملکی قوانین کے مطابق اجازت نامے یا پرمٹ جاری کرتی ہیں تاہم چین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظراس پر پابندی لگا دی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظرعائد کی جانے والی پابندیوں کے تحت چین نے اپنی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کے لیے موسم بہار کی مہم جوئی منسوخ کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں