اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے سارک ممالک کے وزرائے صحت کی جلد از جلد کانفرنس بلانے کی تجویز دوبارہ دی گئی ہے۔
کراچی: کورونا کے مریضوں کی صحت مستحکم ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
ہم نیوز کے مطابق یہ تجویز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے موقع پر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سارک رکن ممالک کی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کی بابت بتایا جو وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھا چکا ہے۔
کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، علی ظفر کا نیا گانا سوشل میڈیا پر جاری
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کورونا کے پھلاؤ کو روکنے کے لیے شروع سے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں ںے واضح کیا کہ پاکستان کی بھرپور حکمت عملی اور پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کو عالمی ادارہ صحت نے بھی سراہا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سارک سیکرٹریٹ کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے علاقائی کوششوں کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے پر زور دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس میں پاکستان نے رکن ممالک کی طرف سے خطے میں مسافروں کی اسکریننگ کے عمل کو ادارہ جاتی بنانے کی تجویز دی ہے۔
کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں ہے،مل کر مقابلہ کرنا ہے: ظفر مرزا
ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستان نے سارک کے آبزرور ملک چین کے کورونا وائرس کی روک تھام کے مؤثر اقدامات سے سیکھنے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم اپنانے پربھی زور دیا۔