پشاور کے بیشتر علاقوں میں کیبل ٹی وی کی نشریات معطل


پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے خوبصورتی مہم کے دوران فائبراسٹرکچر کوبھی اکھاڑ دیا جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں کیبل ٹی وی کی نشریات معطل ہو گئی ہیں۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن (کیپ) کا کہنا ہے کہ نام نہاد خوبصورتی مہم کی آڑ میں پشاور کے کیبل آپریٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فائبر اسٹرکچر کو اکھاڑ دینے کے باعث پشاور کی نصف آبادی کیبل ٹی وی نشریات سے محروم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی کی تکمیل کے لیے آٹھویں ڈیڈ لائن آگئی

کیپ خیبرپختونخوا نے مرکزی قیادت کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے اور اس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

بارشوں میں موسم میں سڑکیں جھیلوں میں بدل جاتی ہیں اور شہر کی واحد سڑک پر سفر کرنا دشوار تر ہو جاتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں