عمران خان کے خلاف ’سازش‘ فواد چوہدری نے بے نقاب کردی

فواد چودھری کی نا اہلی، دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وفاقی سیکرٹری صحت توقیر شاہ کی تبدیلی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو جیل پہنچانے کا وعدہ کر کے ووٹ لی ان کو اعلیٰ عہدوں پر لگانا حکومت اور عمران خان کے خلاف سازش نہیں تو کیا ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں ںے کہا ہے کہ ایسے عناصر سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے جو سابقہ حکومت کی باقیات کو تحفظ دے رہے ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن: کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے پوچھ گچھ

وفاقی سیکریٹری صحت ڈاکٹر توقیر شاہ کو آج چارج سنبھالتے ہی سیکریٹری صحت کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر تنویر احمد قریشی کو وفاقی سیکرٹری صحت کا چارج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر تنویر احمد قریشی ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے وقت ڈاکٹر توقیرشاہ سانحہ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب اورموجودہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے سیکریٹری تھے۔ ان کی تعیناتی پر سخت ردعمل کا حکومتی حلقوں کو سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن: شہباز شریف سمیت سابق وزرا طلب

ڈاکٹر توقیر شاہ کی تعیناتی پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ سماجی حلقوں سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر گزشتہ تین دن کے دوران سخت تحفظات کا اظہار دیکھنے میں آیا تھا۔


متعلقہ خبریں