لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سلامی بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے اچھے وقت میں مومنٹم پکڑا ہے امید ہے اگلے میچوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اننگ کے آخر تک نہیں لگا کہ فارم واپس آگئی ہے، کوشش کررہا تھا کہ وکٹ پر جا کر ٹائم لوں.
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پلاننگ تھی کہ شروع کہ اوورز میں وکٹ نہیں دینی،کرس لین نے مجھے کہا تھا کہ آپ آرام سے کھیلنا وہ خود جارحانہ اندازے میں کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 5: اب تک کی بہترین کارکردگی کس نے دکھائی؟
فخر زمان نے کہا کہ ڈیوڈ ویزے کی صلاحیت پر ہمیں یقین تھا کہ وہ یہ اسکور کرسکتے ہیں، انہوں نے پہلے بھی ہمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ایسا ہی میچ جیتوایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دلبر حسین بہت اچھے باولر ہیں وہ 148 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم فیلڈنگ پر توجہ دے رہے ہیں، ابھی کھلاڑی نئے ہیں انہیں بہتر ہونے میں ابھی ایک سال لگے گا ۔