کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 95 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا اور اس کی نئی قیمت 81 ہزار618 روپے ہوگئی ہے۔