بھارت میں سکھوں نے کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر لگا دی


بھارتی پنجاب کی دل خالصہ تنظیم نے گورونانک شاہی کیلنڈرپر وزیراعظم عمران خان کی تصویر چھاپ دی۔

حکومتی اقلیتی رکن اسمبلی مہندر پاک سنگھ نے کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر کو سکھ مسلم بھائی چارے کی علامت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کی سکھ تنظیم دل خالصہ نے اکالی تخت میں گورونانک شاہی کیلینڈر جاری کر دیا، سکھ رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر اور کرتار پور راہداری کی افتتاح کی تصویر چھاپ کر کیلنڈر جاری کیا۔

تفصیل پڑھیں : بابا گرو نانک کے نام سے یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سکھ رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے کہا کہ عمران خان کی تصویر کا چھپنا سکھ مسلم بھائی چارے کا اعتراف ہے میں اس اعزاز پر دل خالصہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ جو امن بھائی چارے اور محبت کے لئے قدم اٹھائے گا اسے لوگ عزت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھ برادری کا 70 سالہ خواب پورا کیا ہے، سکھ برادری نے نانک شاہی کیلنڈر پر تصویر چھاپ کا پیغام دیا ہے کہ جو سکھ سے محبت کرے گا اسکا پیار محبت سے جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : بھارت سرکار کرتارپور منصوبے پر پاکستان کے اقدامات سے حواس باختہ

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان آنے والے سکھ زائرین کی سہولت کیلئے  پاسپورٹ کی شرط ختم کرکے ایک سال کی چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے رعایت کے تحت سکھ زائرین پاکستان آنے کا قانونی انٹری پرمٹ، اپنا شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ادھار کارڈ یا پاسپورٹ دکھا کر حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سکھوں کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان بابا گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں