’کشمیر ہوں میں، شہ رگ پاکستان کی‘: یومِ یکجہتی کشمیر پر پاک فوج کا خصوصی نغمہ جاری


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے خصوصی نغمہ ’کشمیر ہوں میں، شہ رگ پاکستان کی‘ ریلیز کر دیا ہے۔

آج بھارتی جارحیت کا شکار کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے اور اس دن کی مناسبت سے مظلوم کشمیریوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کا کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام دنیا بھر تک پہنچانے کے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک نغمہ ریلیز کیا گیا ہے۔

عمران رضا کی شاعری پر ساحر علی بگا کی پرجوش آواز میں بنائے گے اس نغمے کا عنوان ’کشمیر ہوں میں‘ ہے۔

’کشمیر ہوں میں‘ میں نہ صرف بھارتی ظلم کو بےنقاب کیا گیا ہے بلکہ بھرپور شدت سے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی روداد بھی سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اس نغمے میں شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں