سندھ کابینہ بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ


کراچی: وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔

وزراتوں میں ردوبدل کے بعد وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کو محکمہ تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی وزارت وزیراعلیٰ سندھ کے پاس تھی۔

اسی طرح وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ محکمہ اطلاعت کا اضافی قلمدان  ملنے کے بعد ناصر شاہ کے پاس وزارتوں کی تعداد پانچ ہوگئیں۔

اسی طرح سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن کی وزارت واپس لے کر صوبائی وزیر برائے صنعت جام اکرام دھاریجو کو محکمہ اینٹی کرپشن کا اضافی چارج دے دیا  گیا ہے۔

سہیل انور سیال بطور وزیر آب پاشی فرائص سر انجام دیتے رہیں گے۔ قلمدانوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں