سندھ کابینہ میں رد و بدل کا امکان

فائل فوٹو


کراچی: سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ہے جس کے تحت وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان جبکہ سعید غنی کو تعلیم کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ محکمہ تعلیم کا قلمدان کئی ماہ سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے پاس ہے۔ قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن ایک دو روز میں جاری ہوگا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پھر آمنے سامنے

دوسری جانب سندھ کابینہ کے 21 جنوری کو طلب کیے جانے والے اجلاس کو ملتوی کردیا گیا جو اب 22 جنوری کی صبح دس بجے ہوگا۔

سندھ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں سید کلیم امام کی جگہ غلام قادر تھیبو کو انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

صوبائی وزراء کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ پولیس کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئيں، جس پوليس افسر کو سياست کا شوق ہے وہ سياست کرے۔


متعلقہ خبریں