بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حارث رؤف کی شاندار ہیٹ ٹرک


سڈنی: لاہور قلندرز کی دریافت اسپیڈ اسٹارحارث رؤف نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک حاصل کی ہے۔

میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث کا پہلا نشانہ گلیکس بنے جو کیچ آؤٹ ہوئے ، اگلی ہی گیند پر انہوں نے فرگوسن کو کلین بولڈ کر دیا گیا جبکہ ان کا تیسرا نشانہ سیمز بنے جو کے ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

26 سالہ باؤلر نے اب تک 4 میچوں میں 7 کی اوسط اور اسٹرائک ریٹ سے 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جب کہ ان کے رنز دینے کی اوسط 5.87 رہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں