کابل میں ایک اور پاکستانی افغان خفیہ اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء


اسلام آباد: کابل میں ایک اور پاکستانی شہری کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں نے اغواء کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید اللہ کو افغان حفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر روک کر اغواء کیا۔ سعید اللہ گزشتہ دس برس سے کابل میں کنسلٹینگ کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کام کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابل میں افغان حفیہ اہلکاروں کے ہا تھوں پاکستانی شہریوں کے اغوا کا حالیہ دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کا بل میں پا کستانی سفارتخا نے نے پاکستانی شہری کے اغواء اور با حفاظت واپسی کے لئے افغان دفتر خا رجہ کے سا تھ معاملہ اٹھا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں