چوری شدہ اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھنے کا سافٹ ویئر تیار

فوٹو: فائل


لاہور: لاہور میں چوری شدہ گاڑیوں کا کھوج لگانے اور مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھنے کے لیے نیا سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشکوک گاڑیوں کو مانیٹر کرنے کے لیے نیا سافٹ ویئر ڈیزائین کیا ہے اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی بھی معاونت لی گئی ہے۔

ذرائع سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سافٹ ویئر میں تمام چوری شدہ گاڑیوں کے ڈیٹا کا اندراج کیا جائے گا جبکہ کسی بھی چوری شدہ گاڑی کے کیمرے میں آتے ہی سافٹ ویئر نوٹیفکیشن دے گا اور نوٹیفکیشن موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کو اطلاع دی جائے گی۔

سافٹ ویئر میں اشتہاریوں کے ڈیٹا کا اندراج کیا جائے گا اور سافٹ ویئر کی مدد سے اشتہاریوں کی بھی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق فیس ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاریوں کو بھی پکڑا جائے گا اور سافٹ ویئر کی مدد سے چوری شدہ گاڑیوں کا کھوج لگانے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں انضام الحق نے اپنی سوچ کے مطابق بیان دیا، جواب نہیں دوں گا، فواد عالم

 


متعلقہ خبریں