فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملک ریاض کے نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ تصفیے کی رقم کے بارے میں غلط بیانی کی ہے۔

سماجی کارکن محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے  احتساب شہزاد اکبر، وزیر ریلوے شیخ رشید، سیکریٹری وزارت خارجہ، چیئرمین نیب اورلندن میں پاکستا نی سفیر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ غلط بیان بازی اور جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا رکن نہیں رہ سکتا لہذا آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وفاقی وزیر کو نااہل قراردیا جائے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں آتا تب تک فواد چوھدری کی رکنیت معطل کرکےسرکاری عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے۔

 


متعلقہ خبریں