اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ نومبر 2019 میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14 اعشاریہ 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جو مئی 2013 کے بعد کسی بھی مہینے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
The KSE-100 index is up by 14.9% in November 2019, highest one month return after May 2013. Since 16 August 2019, the index increased by 36.6% (10,500 points). The strong rally in Stock Market shows increasing investor confidence on stabilisation measures taken by the Govt.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) December 1, 2019
انہوں نے کہا کہ 16 اگست 2019 سے انڈیکس میں 36 اعشایہ 6 فیصد یعنی 10 ہزار 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔
یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی