وزیراعظم نے دورہ لاہور میں اہم تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا

حکومت نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجوں پر قابو پالیا ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل لاہور جارہا ہوں، بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے بڑی تبدیلیوں کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کل لاہور جارہے ہیں جہاں اہم تبدیلیاں ہوں گی۔

پاکستان کی تاریخ کا بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، عمران خان

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ اداروں میں ہم آہنگی کا مؤقف اپنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ جس مافیا نے 15 مہینے زور لگایا وہ ناکام ہوگیا۔ انہوں نے ترجمانوں کو آگاہ کیا کہ ملک کی ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنا دیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس کے دوران کہا کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو اصل غم یہی ہے کہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر کل ( ہفتہ) کو لاہور پہنچیں گے۔ سیاسی مبصرین وزیراعظم کے دورہ لاہور کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم ایک روزہ دورے میں متعدد اہم فیصلے کرسکتے ہیں جو دور رس نتائج کے حامل ہوں گے۔

ملک میں عدم استحکام کے خواہشمندوں کو بہت مایوسی ہوئی ہوگی، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم امور میں اعتماد میں لیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کے متعلق اہم بریفنگ بھی دیں گے۔


متعلقہ خبریں