آصف زرداری کا جیل میں عجیب واقعہ

آصف زرداری کا جیل میں عجیب واقعہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ان دنوں اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کو جیل سے منتقل کرنے کے پیچھے ایک واقعہ کارفرما ہے۔

معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق سابق صدر دن کے دو بجے تک سو رہے تھے جس پر جیل حکام کو تشویش ہوئی۔ حکام نے آصف علی زرداری کا چیک اپ کیا تو وہ گلوکوز کم ہونے کے سبب ہائیپو گلائیسیمیا میں چلے گئے تھے۔

جیل حکام نے آصف زرداری کو گلوکوز لگایا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ خیال رہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے سے منع کردیا تھا۔

سابق صدر نے اپنی ضمانت کی اپیلیں واپس لے لی ہیں تاہم نہیں علاج کے غرض سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے نقل و حرکت کرنے سے منع کر دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی درخواست کے باوجود آصف علی زرداری کو ذاتی معالج رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کی کمر اور گردن میں بھی درد برقرار ہے جس کے لیے ان کی خصوصی فزیوتھراپی جاری ہے۔

سابق صدر کی پارٹی نے احتساب عدالت کو درخواست دی تھی کہ انہیں کراچی منتقل کیا جائے لیکن اسے بھی مسترد کردیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے مطابق سابق صدر طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے نہیں ما رہے تاہم آصف علی زرداری کو راضی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں