بہاولپور: ریگستان سے دو بھارتی شہری گرفتار


بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے دو بھارتی شہری گرفتار کر لیے گئے جس کی شناخت پرشانت وائندم ولد بابو راؤ وائندم اور وری لال ولد صوبی لال کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں شہری بغیر پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے اور ان کے خلاف کنٹرول آف انٹری ایکٹ 3 اور 4 کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدر آباد جبکہ وری لال کا تعلق ریاست مدھیہ پردیش سے ہے، دونوں شہری بنا پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے۔

پولیس بھارتی شہریوں کو آج عدالت پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں