خیرپور: پیر آف رانی پور پیر سید غلام غوث شاہ انتقال کر گئے

خیرپور: پیر آف رانی پور پیر سید غلام غوث شاہ انتقال کر گئے

خیرپور: رانی پور درگاہ دستگیر کے سجادہ نشین اور پیر آف رانی پور پیر سید غلام غوث شاہ طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ریاست خیرپور کی آخری شہزادی بھی دار فانی سے کوچ کر گئیں

ہم نیوز کے مطابق پیر آف رانی پور پیر سید غلام غوث شاہ نے لاکھوں عقیدت مندوں اور مریدین کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی لاکھوں عقیدت مند درگاہ غوثیہ خیرپور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

سید غلام غوث شاہ جیلانی کے انتقال پر محکمہ صحت، ایمرجنسی اور لوکل باڈیز ایمرجنسی کے علاوہ پورے ضلع خیرپور میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

  خیرپورمیں زرداری کے پروٹوکول میں 40 گاڑیاں شامل

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نماز جنازہ صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اہم حکومتی و سرکاری شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں خصوصی حفاظتی انتظامات شروع کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں