لاہور:سینیٹ انتخابات کے نتائج آنے کے دوران ہی مسلم لیگ ن کی خواتین اراکین اسمبلی نے جشن منانا شروع کردیا.
پنجاب اسمبلی میں موجود مسلم لیگ ن کی خواتین اراکین اسمبلی نے ن لیگ کے حق میں نتائج آنے پر جشن منانا شروع کردیا۔ خواتین اراکین اسمبلی نے نوازشریف اور پارٹی کے حق میں نعرے لگائے۔
مسلم لیگ ن کی خواتین اراکین اسمبلی نے خوشی میں رقص بھی کیا۔ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے پنجاب سے سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے گیارہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
خواتین اراکین نے آوے آوے شیر آوے کی نعرے لگائے۔
مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ بارہویں آزاد امیدوار کے نتائج کا اراکین اسمبلی کو شدت سے انتظار ہے۔