گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے


دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لئے روانہ ہوگئے۔

جوفرا آرچر کی جگہ ٹیم انتظامیہ نے بگ بیش میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسڑیلوی کھلاڑی بین لافلنگ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

فاسٹ بولرانگلش کاؤنٹی میں سسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔

بارباڈوس سے تعلق رکھنے والے تیز بولر جوفرا آرچر کو  کارلوس بریتھ ویٹ کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ بریتھ ویٹ نے ورلڈ کپ کوالیفائر کی وجہ سے پی ایس ایل میں کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔

جوفرا آرچر صرف یکم مارچ تک کوئٹہ کی ٹیم کے لیے دستیاب تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اُن کا پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ بہترین رہا ہے۔ پی ایس ایل کی وکٹیں اور بلے باز بگ بیش سے مختلف ہیں لیکن میرا تجربہ اچھا رہا۔

پی ایس ایل کےتیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جن میں ٹیم کو دو میچوں میں فتح اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 


متعلقہ خبریں