خیبرپختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹروں کا ’آزادی مارچ ‘میں بھرپور شرکت کا اعلان


پشاور: خیبرپختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹروں کا جے یو آئی کے ’آزادی مارچ ‘کی حمایت اور اس میں بھرپورشرکت  کا اعلان کردیاہے۔

خیبر پختونخوا کے  ڈاکٹروں نے یہ اعلان آج ایک  وفد کے ہمراہ  صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں کیا ہے ۔ اس ملاقات میں کے پی کے ڈاکٹرز نے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کا اعلان بھی  کیا۔

پشاور سے جمیعت علمائے اسلام ف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے ڈاکٹروں کے وفد نے اسلام اباد مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس اہم ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج میں بھرپورشرکت کریں گے، ڈاکٹرز احتجاجی دھرنا کے دوران مارچ کی شرکاء کو علاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

‘فضل الرحمان جیسے لیڈر بچوں کو اپنی سیاست کیلیے استعمال کرتے ہیں’

جمیعت علمائے اسلام ف  کے سربراہ مولانا فضل  الر حمان نے اس موقع کہا کہ وہ ڈاکڑز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ہر شعبہ کے افراد موجودہ حکومت سے تنگ ہیں، جےیوآئی کے آزادی مارچ میں ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں