ن لیگ کا آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کمرکس لی۔

ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس کے وقت کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پارٹی رہنما احسن اقبال کے مطابق کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے مولانا سے مل کر مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کے ساتھ ہیں، آزدی مارچ میں شرکت کے لئے پہلے ہی یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف متحرک ہوئی تو پیپلزپارٹی سے قربت بڑھنے لگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر دو بجے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بھی مشاورت ہو گی اور اس حوالے سے فیصلہ بھی متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں