بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے اضافے کا امکان

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرادی ہے۔ نرخوں میں اضافے کا فیصلہ دو اکتوبر کو کیا جائے گا۔

سی پی پی اے  کے مطابق اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسی طرح مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں