27ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا، وزیراعظم

حزب اختلاف کا احتجاج ، حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ 27ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کرینگے۔ 

وزیراعظم عمران خان  نے یہ بات آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں کہی ہے۔

ذرائع کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئےوزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم حمایت جاری رکھے گا،27 ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا،موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی رابطوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ دنیا کو بتادیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط اور جبر کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرنا ہماری ذمہ دار ہے اور ہم یہ ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔

وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت  حکومتی ترجمانوں کا اجلاس  لگ بھگ 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے دورہ امریکہ پر کتنا خرچہ آئے گا؟


متعلقہ خبریں