سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 75 ہزار 360 روپے ہوگئی۔

سونے کی طرح آج ڈالر کی قیمت میں بھی 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.30 روپے میں فروخت ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 156.20 روپے تھی۔


متعلقہ خبریں