پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں جمعہ کو سرکاری افسر کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ہم نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ میں ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے۔ ایک الگ اطلاع میں زخمیوں کی تعداد تین بھی بتائی گئی ہے۔
مقامی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بم حملے میں گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
پشاور کے علاقے دیرکالونی میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) افسر کی گاڑی پر بم حملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکیل اور ان کا اسسٹنٹ محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے لئے بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے سے ایک راہگیرزخمی،گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا،پولیس
اے آئی جی بم ڈسپوزل شفقت ملک کے مطابق تین کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے زریعے کیا گیا۔