اسکواش:عاصم خان نے مینز جبکہ آمنہ فیاض نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کر لیا


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں  پاکستان کے عاصم خان نے مینز جبکہ آمنہ فیاض نے ویمنز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ  میں فرحان محبوب اور مقدس اشرف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ائر مارشل ر شاہد علوی فائنل کے مہمانُ خصوصی تھے۔

مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز فائنل میں عاصم خان نے فرحان محبوب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔

ویمنز ٹائٹل کے لیے پاکستان کی آمنہ فیاض اور مقدس اشرف کے درمیان مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا جس میں آمنہ فیاض نے مقدس اشرف کو باآسانی 0-3 سے ہرا دیا۔

پہلی گیم آمنہ فیاض نے 10-12 جبکہ دوسری گیم 8-11 سے آمنہ نے اپنے نام کی۔ تیسری گیم میں آمنہ فیاض کی فتح کا اسکور 11-12 رہا۔

فاتح کھلاڑیوں نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ائر فورس اور اسکواش فیڈریشن کی جانب سے رینکنگ ٹورنامنٹس کا انعقاد خوش آئند اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انتہائی  اہم ہے۔

فائنلز کے مہمان خصوصی پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ائر مارشل ریٹائرڈ شاہد علوی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ2021 کی میزبانی کے حصول کی دوڑ میں شامل


متعلقہ خبریں