صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا پہ برس پڑے

کورونا: صدر ٹرمپ نے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دوا تجویز کردی

ویب ڈیسک: صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر ایک بار پھر برس پڑے اور تمام ٹی وی چینلز اور اخبارات کو چھوٹا قرار دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے گلہ کیا کہ سارا امریکی میڈیا ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ امریکی قوم کے لیے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا فوکس نیوز سیمت دوسرے ذرائع ابلاغ کے ادارے عظیم امریکی قوم کو مایوس اور گمراہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ امریکی قوم اپنے لیے ابلاغ کے نئے ذرائع تلاش کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا  قوم کے مفاد کے لیے کام نہیں کر رہا، اور قوم کو ذرائع ابلاغ کے نئے آؤٹ لیٹس تلاش کرنے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے پائپ بم کے واقعات کا ذمہ دار امریکی میڈیا کو قرار دے دیا

امریکہ میں 2020 میں ہونے والے انتخابات کے لیے مہم زوروشور سے جاری ہے، اور ڈونلڈ اپنی اب تک کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر سیاسی مہم چلا رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی  صدر ٹرمپ متعدد بار امریکی میڈیا کو جھوٹا قرار دے چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں