لیاری کے نوجوان نے رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرادیا


کراچی: کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نے رضاکارانہ طور پر غیرقانونی اسلحہ جمع کروا دیا۔

رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گلستان کالونی میراں ناکہ کے رہائشی مومن خان نے رینجرز کے مثبت کردار سے متاثر ہو کر 50 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے پاس اسلحہ جمع کرایا۔

جمع کرائے گئے اسلحہ میں ایک ایس ایم جی،5 میگزین اور 26 راوٗنڈز شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نوجوان مومن خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ لیاری کے دیگر نوجوانوں کو بھی ایسا ہی مثبت قدم اٹھانے کی ترغیب دے گا۔


متعلقہ خبریں