اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھٹو کے ویژن سے غداری بھٹو ازم پر بدعنوانی کا داغ لگانے والوں نے کی ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزرائے اعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے قابو کیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی بدعنوانی بچانے کے لیے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں۔ غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔
بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراءاعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے۔اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں۔ غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 22, 2019
معاون خصوصی نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہو گا جبکہ خواتین کے حوالے سے نواز شریف کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ اور نانی پر مقدمات بنائے۔
بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔ خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ،نانی پر مقدمات بنائے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 22, 2019
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو برا بھلا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقرر کس نے کیا تھا ؟ مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔
نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا؟مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔ بھٹو کے وژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی۔آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 22, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھٹو کے ویژن سے غداری بھٹو ازم پر بدعنوانی کا داغ لگانے والوں نے کی ہے۔ آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔