دیر بالا میں چلتی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق یہ واقعہ دیر بالا کے علاقے شرینگل میں پیش آیا جس کے دوران چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا یا ریموٹ کنٹرول۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکہ، چار افراد شہید
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امدادی کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے، عوامی مقامات پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔
محمود خان نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ہر گز رائے گاہ نہیں جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات بھی کی۔