“ساریاں گلاں چھڈو تے ٹی ٹی دیاں رسیداں کڈو” ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Firdos Ashiq Awan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی طرف سے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف حکومت پر تنقید کا کڑے الفاظ میں جواب دیاہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے سابق وزیر خارجہ کا نام لے کر کہا ’’خواجہ آصف صاحب! بیگم صفدر اعوان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے مائیکروسوفٹ کا کیلبری فونٹ مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی لانچ کر دیا۔ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے عدالت میں ثبوتوں کی بجائے قطری کی چھتری پیش کی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مریم نواز کا قصور یہ ہے کہ غیر ملکیوں نے ملین ڈالرز انکے اکاؤنٹ میں بھیجے لیکن ان کو خبر نہ ہوئی۔بیگم صفدرآباداعوان کلیبری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا نام لیے بغیر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹی ٹیز میں آل شریف کی شراکت دار اور انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ اور کہنے والی فنکار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے بچر آف گجرات اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو اپنے گھر بلا کر قومی سلامتی کو داغدار نہ کر سکیں۔ان کا قصور یہ ہے کہ سجن جندال جیسے پاکستان دشمنوں سے خفیہ ملاقاتیں کرنے کے باوجود پاکستان کو کمزور نہ کر سکیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پنجابی زبان کا سہارا لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ “ساریاں گلاں چھڈو تے ٹی ٹی دیاں رسیداں کڈو”


متعلقہ خبریں